ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: ریلوے لائن سے اتری گوڈس ٹرین : کسی کو نقصان نہیں

کاروار: ریلوے لائن سے اتری گوڈس ٹرین : کسی کو نقصان نہیں

Wed, 19 Jul 2017 21:21:43    S.O. News Service

کاروار:19/جولائی (ایس اؤنیوز)کاروار کے شیرواڑاریلوے اسٹیشن پر ایک گوڈس ٹرین توازن کھو کر پٹری سے اتر گئی اورپارکنگ جگہ سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ   بدھ کو پیش آیا ہے۔

ریلوے ذرائع سے ملی اطلاعات کےمطابق 19 جولائی کی صبح ریاست آندھرا پردیش سےراشن چاول سے بھری گوڈس ٹرین کاروار کے شیرواڑا ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے کے بعدٹرین اپنے جائے وقوع پر کھڑی کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تو ٹرین پٹری سے اترگئی اور سیدھے پارکنگ جگہ سے جاٹکرائی ۔ واقعہ سے کسی کو نقصان ہونے کی کوئی اطلاع  موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریلوے پولس افسران کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

cef74db9-316d-4031-b1cd-0f3d6bd70117.jpg


Share: